تہران اور یریوان کے دیرینہ تعلقات روز بروز بڑھ کر نئی جہتیں اختیار کر رہے ہیں: امیر عبداللہیان

تہران، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے آرمینیائی ہم منصب کے نام میں ایک پیغام میں کہا ہے کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تاریخی اور تہذیبی رشتوں اور مشترکہ مفادات پر مبنی دوستانہ اور قریبی تعلقات ہر روز بڑھ رہے ہیں اور نئی جہتیں اختیار کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، "حسین امیر عبداللہیان" نے آرمینیائی وزیر خارجہ "آرارات میزوریان" کیجانب سے اسلامی انقلاب کی 43 ویں سالگرہ کی مبارکبادی پیغام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، ان کے جواب میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ایران کی عظیم قوم کی مرضی اور اعلی اسلامی اقدار پر بھروسہ کرتے ہوئے ہمیشہ دنیا کے تمام ممالک بالخصوص پڑوسی ممالک کے ساتھ اصولوں کی بنیاد پر تعلقات استوار کرنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا یہ بات خوش آئند ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تاریخی اور تہذیبی رشتوں اور مشترکہ مفادات پر مبنی دوستانہ اور قریبی تعلقات ہر روز بڑھ رہے ہیں اور نئی جہتیں اختیار کر رہے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کو یقین ہے کہ باہمی کوششوں اور مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے سے، ہم دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں وسعت اور مضبوطی اور علاقائی سطح پر استحکام اور سلامتی کو مضبوط کرتے ہوئے دیکھیں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .