20 فروری، 2022، 6:25 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84657015
T T
0 Persons
ایران اور ازبکستان کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات کا اضافہ ہوگا: آیت اللہ رئیسی

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ایران اور ازبکستان کے درمیان تعلقات کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران تمام وسطی ایشیائی ممالک بالخصوص ازبکستان کے ساتھ تعلقات کی بڑھتی ہوئی سطح کا خیرمقدم کرتا ہے اور اس سلسلے میں کوئی حد نہیں رکھتا۔

رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ سید "ابراہیم رئیسی" نے آج بروز اتوار کو ازبکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر برائے تجارت اور غیرملکی سرمایہ کاری کے امور "سردار عمر زاق اف" سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس موقع پر صدر رئیسی نے زراعت، صنعت، ٹرانسپورٹ، توانائی اور سیاحت سمیت مختلف اقتصادی شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے وسیع امکانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج دونوں ممالک صدور کی سیاسی خواہش تعلقات کی ترقی اور گہرائی پر مبنی ہے اور ہم تمام صلاحیتوں کو فعال کرتے ہوئے دونوں ممالک کی خوشحالی اور ترقی کی جانب عظیم قدم اٹھانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

ایرانی صدر مملکت نے کہا کہ  دونوں ممالک کی مشترکہ صلاحیتیں اور سہولتیں ایران اور ازبکستان سمیت خطے کی اقوام کے مفادات کے تحفظ کی راہ  بروئے کار لائی جا سکتی ہیں۔

آیت اللہ رئیسی نے ایران اور ازبکستان کے درمیان گہرے تاریخی اور ثقافتی مشترکات کا ذکر کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا اور اسے دوسرے شعبوں میں تہران- تاشقند تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک اچھا میدان قرار دیا۔

دراین اثنا ازبکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر برائے تجارت اور غیرملکی سرمایہ کاری کے امور سردار عمر زاق اف نے کہا کہ تاشقند نے ترکمانستان میں دونوں ممالک کے صدور کی ملاقات کے فوراً بعد دو طرفہ تعلقات کی ترقی کے لیے ایک روڈ میپ تیار کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ازبکستان کے صدر کے زور کیساتھ، اقتصادی حکام اور نجی شعبے کے کارکنوں کا ایک اعلیٰ سطحی وفد، تعلقات کی جامع ترقی کے روڈ میپ کو لاگو کرنے کے طریقوں کا جائزہ لینے اور اسے حتمی شکل دینے کیلئے اس سفر میں میرا ساتھ دیں گے۔

ازبکستان کے نائب وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے حجم میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 2.5 گنا اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاشقند تہران کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات، سرمایہ کاری، نقل و حمل اور ٹرانزٹ اور ثقافتی تعلقات کی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو گہرا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .