رپورٹ کے مطابق، "غلامرضا نوری قزلجہ" جو ازبکستان الیکشن کمیشن کی باضابطہ دعوت پر ایک پارلیمانی وفد کی قیادت میں تاشقند کے دورے پر ہیں، نے آج بروز ہفتے کو ازبکستان کی قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر "نور الدین جان اسماعیل اف" سے ملاقات اور گفتگو کی۔
اس موقع پر ایران- ازبکستان پالیمانی فرینڈ شپ گروپ کے سربراہ نے حالیہ برسوں میں ازبکستان میں ہونے والی اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کرلیا کہ ملک کا آئندہ انتخابات کامیابی سے منعقد ہوگا۔
نوری قزلجہ نے دونوں ملکوں کے درمیان پارلیمانی تعاون پر زور دیتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف اقتصادی، ٹرانزٹ اور مسئلے افغانستان کے حل پر تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔
در این اثنا ازبکستان کی قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر جان اسماعیل اف نے اپنے حالیہ دورہ ایران اور ایرانی صدر اور اسپیکر سے ملاقاتوں کو مثبت اور تعمیری قرار دیتے ہوئے دونوں ملکوں کے حکام کے درمیان باہمی مشاورت کا سسلہ جاری رکھنے پر زور دیا۔
اس ملاقات میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر "محمد باقر قالیباف" کے پیغام کو بھی ان کے ازبک ہم منصب کا حوالہ کردیا گیا جس میں انہوں نے نورالدین جان اسماعیل اف کو دورہ ایران کی دعوت دی ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ