20 فروری، 2022، 4:32 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84656871
T T
0 Persons
ایرانی شہر شوش میں مٹی کے گھوڑے کے مجسمے کی دریافت

اہواز، ارنا- ایرانی جنوبی صوبے خوزستان کے ادارے برائے ثقافتی ورثے، دستکاری مصنوعات اور سیاحتی صنعت کے امور کے سربراہ نے شہر شوش میں ایک مٹی کے گھوڑے کے مجسمے کی دریافت کا اعلان کیا۔

رپورٹ کے مطابق، کرنل "رامین مکناوی" نے تاریخی یادگاروں کی حفاظت کی اہمیت اور ضرورت سے متعلق مقامی برادریوں کو آگاہ کرنے کے معاملے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شہر شوش کے گاؤں "جریہ سید رازی" کے رہائشیوں میں سے ایک کو اپنے فارم پر کاشتکاری کے دوران، گھوڑے کی شکل میں مٹی کا ایک مجسمہ مل جاتا ہے اور اسے دیکھنے کے بعد، وہ شوش کے ثقافتی ورثے کے تحفظ کے ادارے سے رابطہ کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس کے بعد پروٹیکشن بیس کے افسران فوری طور پر اس ثقافتی ورثے کے عاشق کے گھر گئے اور ملاقات کے دوران اس سے دریافت شدہ مجسمہ لے لیا۔

مکناوی نے مزید کہا کہ دریافت شدہ مجسمہ کو انتظامی اقدامات کے بعد  شوش کے ادارے برائے ثقافتی ورثے، دستکاری مصنوعات اور سیاحتی صنعت کا حوالے کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ابتدائی جائزے کی بنیاد پر دریافت ہونے والے مجسمے کی تاریخی صداقت کی نشاندہی کی گئی تھی اور اس کے بارے میں حتمی رائے کا اعلان کیا جائے گا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .