7 فروری، 2022، 12:15 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84641921
T T
0 Persons
ایک معاہدہ جس میں زیادہ سے زیادہ دباؤ کو دور نہ کیا جائے وہ اچھے معاہدے کی بنیاد نہیں ہو سکتا: شمخانی

تہران، ارنا - ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ ایک ایسا معاہدہ جس میں زیادہ سے زیادہ دباؤ سے پیدا ہونے والی پابندیوں کو ختم نہیں کیا جائے، وہ ایک اچھے معاہدے کی بنیاد نہیں ہو سکتا ہے۔

یہ بات ایڈمرل علی شمخانی نے ایک ٹویٹ میں کہی۔

ایڈمرل علی شمخانی نے آٹھویں دور میں ویانا مذاکرات کے تسلسل کے بارے میں کہا کہ مذاکرات کے آٹھویں دور کے جاری رہنے کے لیے ایرانی مذاکرات کاروں کا ایجنڈا واضح طور پر متعین کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ایسا معاہدہ جس میں زیادہ سے زیادہ دباؤ سے پیدا ہونے والی پابندیوں کو ختم نہیں کیا جائے، وہ ایک اچھے معاہدے کی بنیاد نہیں ہو سکتا ہے۔

ایران اور P4+1 گروپ کے درمیان مذاکرات کل (منگل 8 فروری) سے ویانا میں دوبارہ شروع ہوں گے۔

حالیہ دنوں میں، مذاکرات کار ایک معاہدے کا مسودہ تیار کرنے اور کچھ متنازعہ امور پر فیصلہ کرنے میں مصروف تھے، وفود کی اکثریت نے قبول کیا ہے کہ بعض مسائل کی پیچیدگی کے باوجود بات چیت آگے بڑھ رہی ہے۔

27 دسمبر سے پابندیوں کے خاتمے کیلیے مذاکرات کا آٹھواں دور آغاز ہوا ہے

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .