5 فروری، 2022، 2:39 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84639405
T T
0 Persons
امریکہ کی جانب سے سعودی عرب، امارات اور اردن کو اسلحے کی فروخت کی منظوری

نیویارک، ارنا - پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے اردن، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سمیت مشرق وسطیٰ میں اپنے اتحادیوں کو  اسلحے کی ممکنہ فروخت کی منظوری د ے دی۔

پینٹاگون نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ نے مشرق وسطیٰ کے ممالک کو ہتھیاروں کی ممکنہ فروخت کی تصدیق کر دی ہے۔

ینٹاگون کی ڈیفنس سکیورٹی کارپوریشن ایجنسی نے وضاحت دی ہے کہ اس منظوری میں ایف 16 فائٹر جیٹ اور متعلقہ سامان کی اردن کو چار اعشاریہ 21 ارب ڈالر میں ممکنہ فروخت شامل ہے۔

اردن کی 12 ایف 16 سی بلاک فائٹر جیٹس، ریڈیوس ٹارگیٹنگ پوڈس اور متعلقہ گولہ بارود کے سامان کی فروخت کی منظوری دی گئی ہے۔

امریکی کمپنی 'لاک ہیڈ مارٹن' ان ہتھیاروں کو اردن کے حوالے کرے گی۔

امریکہ سعودی عرب کو میزائل سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کے لیے 23 اعشاریہ 7 ملین ڈالر مالیت کے آلات اور سامان بھی فراہم کرے گا۔

پینٹاگون نے کہا کہ وہ آلات کو سعودی عرب کے ٹرمینل ہائی ایلٹیٹیوڈ ایریا ڈیفنس سسٹم (THAAD) میں نصب اور اپ گریڈ کرے گا۔ دریں اثنا امریکہ نے متحدہ عرب امارات کو 30 ملین ڈالر مالیت کے ہاک میزائل سسٹم کے اجزاء فروخت کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

پینٹاگون نے کانگریس کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور اردن کے تین ممالک کو ان آلات کی ممکنہ فروخت سے اطلاع دی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@  

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .