18 جنوری، 2022 1:13 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 84617957
T T
0 Persons
ایرانی صدر کل روسی ہم منصب کی دعوت پر روس کا دورہ کریں گے

تہران، ارنا - ہمارے ملک کے صدر اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی رابطوں کو وسعت دینے کے لیے اپنے روسی ہم منصب کی سرکاری دعوت پر کل بدھ کو روس روانہ ہوں گے۔

سید ابراہیم رئیسی کل بروز بدھ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی سرکاری دعوت پر، سیاسی اور ثقافتی رابطوں کو وسعت دینے کے لیےروس کا دورہ کریں گے۔

رئیسی اس دورے کے دوران پیوٹن کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

ڈوما کے اجلاس میں شرکت اور خطاب، روس میں مقیم ایرانیوں سے ملاقات اور روسی اقتصادی کارکنوں سے ملاقات صدر کے دو روزہ دورہ روس کے منصوبوں کا حصہ ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ ، تیل اور خزانہ اس سفر میں ڈاکٹر رئیسی کے ہمراہ ہوں گے۔

قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر رئیسی اس سے پہلے خطے کے پڑوسیوں اور ممالک کے ساتھ تعلقات کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے کے لیے 13 ویں حکومت کی پالیسی کے سلسلے میں تاجکستان اور ترکمانستان کا سفر کر چکے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

https://twitter.com/IRNAURDU1

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha