سید ابراہیم رئیسی کل بروز بدھ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی سرکاری دعوت پر، سیاسی اور ثقافتی رابطوں کو وسعت دینے کے لیےروس کا دورہ کریں گے۔
رئیسی اس دورے کے دوران پیوٹن کے ساتھ ملاقات کریں گے۔
ڈوما کے اجلاس میں شرکت اور خطاب، روس میں مقیم ایرانیوں سے ملاقات اور روسی اقتصادی کارکنوں سے ملاقات صدر کے دو روزہ دورہ روس کے منصوبوں کا حصہ ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ ، تیل اور خزانہ اس سفر میں ڈاکٹر رئیسی کے ہمراہ ہوں گے۔
قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر رئیسی اس سے پہلے خطے کے پڑوسیوں اور ممالک کے ساتھ تعلقات کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے کے لیے 13 ویں حکومت کی پالیسی کے سلسلے میں تاجکستان اور ترکمانستان کا سفر کر چکے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURDU1
آپ کا تبصرہ