18 جنوری، 2022، 10:54 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84617656
T T
0 Persons
ایرانی اور روسی وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے وزرائے خارجہ نے ایک ٹیلی فونک گفتگو میں روس کو ایرانی زرعی مصنوعات کی درآمدات کے مسئلے کو حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ایرانی وزیر خارجہ 'حسین امیر عبداللہیان' نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں روس کے وزیر خارجہ نے ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کے عنقریب دورہ روس پر خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی صدر کے دورہ ماسکو کے بارے میں تمام انتظامات مکمل ہوگئے ہیں۔

دونوں فریقوں نے اس دورے کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں ایک اہم پیش رفت اور تعلقات کو وسعت دینے اور گہرا کرنے کا ایک اچھا موقع قرار دیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے وزرائے خارجہ نے ویانا مذاکرات سمیت دیگر دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ہمارے ملک کے وزیر خارجہ نے بھی روس کو ایران کی زرعی اشیاء کو برآمد کرنے کے مسئلے کے حل میں تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

https://twitter.com/IRNAURDU1

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .