16 جنوری، 2022، 5:38 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84615651
T T
0 Persons
روسی سرکاری میڈیا نے رواں ہفتے میں ایران اور روس کے صدور کی ملاقات کی اطلاع دی

ماسکو، ارنا- روس کے سرکاری ذرائع ابلاغ میں سے ایک "رشیا-1" ٹی وی نے اتوار کو اعلان کیا کہ روسی صدر "ولادیمیر پیوٹن"، رواں ہفتے میں ماسکو میں اپنے ایرانی ہم منصب آیت اللہ "سید ابراہیم رئیسی" کی میزبانی کریں گے۔

اس ٹیلی ویژن نیٹ ورک نے اپنے سیاسی پروگرام "ماسکو. کریملن۔ "پیوٹن" میں اعلان کیا کہ روس اور اسلامی جمہوریہ ایران کے دونوں ممالک کے سربراہان کی ملاقات؛ رواں ہفتے میں ماسکو میں ہوگی۔

 واضح رہے کہ کچھ دوسرے روسی ذرائع ابلاغ نے بھی روسی ٹی وی چینل 1 کے مطابق، اس خبر کو دوبارہ شائع کیا؛ گازیتا رو اخبار نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے دورہ ماسکو کی تاریخ 19 جنوری کو بتائی ہے۔

نیز اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کے ترجمان "علی بہادری جہرمی" نے حال ہی میں صدر کے دورہ روس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے کے دوران تہران اور ماسکو کے درمیان دو طرفہ مسائل اور تجارتی و اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ روس کے صدارتی ترجمان "دیمتری پیسکوف" نے بھی حالیہ دنوں میں کہا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی کے دورہ ماسکو کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔

نیز روس کے وزیر خارجہ "سرگئی لاوروف" نے اس سے پہلے کہا تھا کہ ایرانی صدر کا دورہ ماسکو انتہائی اہم ہے اور تہران اور ماسکو کے درمیان سیاسی رابطے کو دوبارہ شروع کیا جانا ہوگا۔

انہوں نے یاد دلایا کہ کورونا کی وبا دونوں ممالک کے وفود کی ملاقاتوں اور دوروں میں رکاوٹ بن گئی ہے تا ہم روس اور ایران کے صدور کے درمیان کئی فون کالز ہوئے۔

روس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اور روس کے رہنماؤں کی ملاقات میں باہمی تعلقات کے تمام امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .