4 جنوری، 2022، 10:36 AM
Journalist ID: 2392
News ID: 84601857
T T
0 Persons
صدر رئیسی کا دورہ روس دو طرفہ تعلقات میں اہم موڑ ہے: ایرانی سفیر

تہران، ارنا - ماسکو میں تعینات ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ صدر مملکت علامہ ابراہیم رئیسی کا آئندہ دورہ روس دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات میں ایک اہم موڑ ثابت ہوگا۔

یہ بات "کاظم جلالی" نے منگل کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ یہ دورہ ایران اور روس کے تعاون کے لیے ایک روڈ میپ تیار کرنے کا باعث بنے گا۔
جلالی نے کہا کہ اس طرح کا دورہ بین الاقوامی پیش رفت اور علاقائی مسائل کے حوالے سے بہت اہم ہے اور یہی وجہ ہے کہ دشمن اس سفر یا اس کے مقاصد کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دریں اثنا، اسلامی جمہوریہ ایران خطے میں ایک موثر ملک کے طور پر آزاد خارجہ پالیسی کا حامل ہے۔
انہوں نے صدر رئیسی کے دورہ ماسکو کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان جامع تعاون کی دستاویز پر دستخط کا منصوبہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ جامع تعاون کا مسودہ ایران نے تیار کیا ہے لیکن اس پر دستخط کرنا وقت کی ضرورت ہے کیونکہ روس کو بھی اس بارے میں رائے دینی چاہیے۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا صدر رئیسی کی انتظامیہ کے بنیادی اصولوں میں شامل ہے۔
جلالی نے کہا کہ ماسکو میں ایرانی صدر اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کریں گے، اس ملاقات میں بین الاقوامی، علاقائی اور دو طرفہ امور پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق صدر رئیسی آنے والے دنوں میں روس کے دورے پر روانہ ہوں گے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .