22 دسمبر، 2021، 11:58 AM
Journalist ID: 2392
News ID: 84586012
T T
0 Persons

ایرانی وزیر خارجہ باکو پہنچ گئے

22 دسمبر، 2021، 11:58 AM
News ID: 84586012
ایرانی وزیر خارجہ باکو پہنچ گئے

باکو، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ بدھ کے روز جمہوریہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچے جہاں آذری حکام سے بات چیت کی گئی۔

حسین امیرعبداللہیان اپنے ایک روزہ دورے کے دوران آذری صدر الہام علی اف، اپنے آذری ہم منصب جیحون بایرام اف اور آذری اسپیکر محترمہ صاحبہ غفاروا سے ملاقات کریں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ اور آذری حکام اسلامی جمہوریہ ایران اور جمہوریہ آذربائیجان کے درمیان اقتصادی اور سیاسی تعلقات کی ترقی، " کاراباخ" کی تعمیر نو میں ایرانی کمپنیوں کی شرکت، ایران، آذربائیجان اور جارجیا کے ذریعے خلیج فارس اور بحیرہ اسود کے ٹرانسپورٹ کوریڈور کے آغاز میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے۔
امیرعبداللہیان نے باکو پہنچنے کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ ہمارے پاس تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے مختلف خیالات ہیں اور ان خیالات پر آذربائیجان کے صدر کے ساتھ ملاقات میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ تین مہینوں میں ہمارے آذری ہم منصب کے ساتھ بہت سے رابطے ہوئے اور ہم نے تعاون کی ترقی کے لیے اچھے فریم ورک پر اتفاق کیا، جسے ہم آذری صدر کے ساتھ اس ملاقات میں حتمی شکل دیں گے اور اس کے بعد ہم دونوں ممالک کے اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی وفود کے زیادہ سے زیادہ دورے دیکھیں گے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .