21 نومبر، 2021، 4:32 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84550224
T T
0 Persons
ایران کی جمہوریہ آذربائیجان سے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش

تہران، ارنا-  ایرانی وزیر برائے مواصلات اور شہری ترقی نے جمہوریہ آذربائیجان کے نائب وزیر اعظم کیساتھ  ایک ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان نقل و حمل اور اقتصادی تعلقات میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی ٹرکوں سے ٹول وصول کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان نقل و حمل کے تعلقات کو آسان بنانے کے معاملے کا جائزہ لیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق، "رستم قاسمی" نے آج بروز اتوار کو "شاہین مصطفی یف" کیساتھ ملاقات میں مزید کہا کہ ایران اور جمہوریہ آذربائیجان میں بہت ساری مشترکات ہیں اور دونوں کو ایک خاندان سمجھا جاتا ہے۔

انہوں نے ایران اور آذربائیجانی حکام کے درمیان مختلف سطحوں پر مشاورت کے پیش نظر دونوں ممالک کے تعاون کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان ملاقاتوں کا ایک اہم ایجنڈا دونوں ممالک کے درمیان مسائل کو حل کرنا ہے۔

قاسمی نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ آذربائیجان کے نائب وزیر اعظم کے دورے ایران کے موقع پر دونوں ممالک کے تعلقات میں حائل رکاوٹیں دور ہو جائیں گی اور مختلف امور پر ایک سمجھوتے پر پہنچ جائیں گے۔

ایرانی وزیر برائے مواصلات اور شہری ترقی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بہت سے مسائل حل کیے جائیں گے۔

قاسمی نے کہا کہ ایران اور جمہوریہ آذربائیجان کے حکام، دریائے آستارا چای پر ایک سرحدی پل کی تعمیر، رشت-استارا ریلوے منصوبے اور نخجوان-مشہد مسافر ٹرین کو فعال کرنے پر تبادلہ خیال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے آذربائیجانی دوستوں نے ایران کے شہر استارا میں ایک ٹرمینل کی تعمیر میں سرمایہ کاری کی ہے، جس کا ایک حصہ مکمل ہو چکا ہے اور دوسرا حصہ باقی ہے، جس کے بارے میں ہم ان مذاکرات میں ٹرمینل کو مکمل کرنے کے لیے بات کرنے جا رہے ہیں۔ اورہم آذربائیجان کے شہر استارا میں بھی ایک میٹنگ کریں گے۔

 قاسمی نے دونوں ممالک کے درمیان نقل و حمل اور اقتصادی تعلقات میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی ٹرکوں سے ٹول وصول کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان نقل و حمل کے تعلقات کو آسان بنانے کے معاملے کا جائزہ لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران، آذربائیجان کو سی کی ڈی کی شکل میں کاریں برآمد کرتا ہے۔ گزشتہ سال ہم نے 400 کاریں برآمد کی تھیں اور اس سال یہ بڑھ کر 1400 کاریں ہو گئی ہیں۔ نیز ایران اور آذربائیجان کے درمیان مشترکہ کاروں کی پیداوار کے فعال ہونے سے ہم دوسرے ممالک کو مشترکہ مصنوعات برآمد کر سکتے ہیں۔

ایرانی وزیر برائے مواصلات اور شہری ترقی نے کہا کہ ماضی میں ایران آذربائیجان تجارتی تعلقات زیادہ تھے اور ایران نے آذربائیجان کے ساتھ مشترکہ سڑکوں اور شہری ترقی کے منصوبوں میں تعاون کیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .