23 نومبر، 2021، 6:20 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84552900
T T
0 Persons
ایرانی فلم "مصطفی" ناپولی میلے کے مسابقتی سیکشن میں حصہ لے گی

تہران، ارنا- ایرانی فنکاروں کی بنائی گئی شارٹ فلم مصطفی کو اٹلی میں منعقدہ 18 ویں  ناپولی انٹرنیشنل شارٹ فلم فیسٹول کے مسابقتی حصے میں شرکت کیلئے چن لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، "پیمان شاہ محمدی" اور "علیرضا تیموری" کی پروڈیوس کردہ اور "علیرضا تیموری" کی ہدایت کاری میں بنائی گئی  مصطفی کی مختصر فلم کو اٹلی میں منعقدہ 18ویں ناپولی انٹرنیشنل شارٹ فلم فیسٹیول کے مقابلے کے مرکزی حصے میں شرکت کیلئے منتخب کیا گیا۔

محمدی کے مطابق  ناپولی انٹرنیشنل شارٹ فلم فیسٹیول 16 نومبر سے 5 دسمبر 2021 تک اپنی 18 ویں سالگرہ منا رہا ہے اور دنیا بھر سے فلموں اور فلم سازوں کا خیرمقدم کرتا ہے تاکہ مقامی ناظرین کیساتھ آزاد مختصر فلموں کے فن کا اشتراک کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اس فیسٹیول کے انعقاد میں ایک اہم تقریب فیستھوم کے آفیشل پلیٹ فارم پر منتخب فن پاروں کی نمائش ہے، جس سے دنیا بھر کے فیسٹیول کے ماہرین اور سامعین بخوبی واقف ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ مصطفی کی مختصر فلم سدرن ریجنل فلم آرگنائزیشن اور سویڈش انسٹی ٹیوٹ فلم کے اشتراک سے ایران میں بنائی گئی ہے اور اب تک مختلف قومی اور بین الاقوامی میلوں میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے اور اس کو کئی انعامات سے نوازا گیا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .