22 اگست، 2021، 3:13 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84445091
T T
0 Persons
ایران اور جاپان کا کسٹم کے شعبے میں باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط

تہران، ارنا - تہران میں واقع جاپانی سفارت خانے نے اعلان کیا کہ جاپان اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان کسٹم  کے شعبے میں باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔

تہران میں جاپانی سفارت خانے نے اتوار کے روز اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ ایرانی میں جاپانی سفیر ' آیکاوا کازوتوشی'،  ایرانی کسٹمز کے دائریکٹر جنرل 'مہدی میر اشرفی'، نائب ایرانی وزیر خزانہ کی موجودگی میں دونوں ممالک کے درمیان کسٹم کے شعبے میں باہمی معاہدے پر دستخط کئے گئے۔

جاپانی سفارت خانے نے اس ٹویٹ میں مزید کہا کہ اس معاہدے کا مقصد کسٹم امور میں باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

جاپانی وزیر خارجہ نے آج صدر رئیسی ، ایڈمیرل علی شمخانی، اور وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جاپان کے وزیر خارجہ توشی میتسو موتیگی آج بروز اتوار ایران کے اعلیٰ عہدے داروں کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کے مقصد کے ساتھ  تہران پہنچ گئے۔

اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .