20 اگست، 2021، 12:38 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84443020
T T
0 Persons
ایران کی پاکستانی عزاداروں پر دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت

تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستانی صوبہ پنجاب میں حسینی عزاداروں کے جلوس پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے پاکستان کے صوبہ پنجاب میں حسینی عزاداروں کے ماتمی جلوس پر دہشت گردوں کے بہیمانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے متاثرہ افراد اور خاندانوں کے ساتھ تہ دل سے اظہار ہمدردی کیا۔

خطیب زادہ نے کہا کہ اس قسم کے غیر انسانی اور دہشگردانہ اقدامات کا بہر شکل ممکن سد باب ضروری ہے اور اس کے لئے انہوں نے تمام علاقائی ممالک سے اپیل کی کہ وہ مستقل بنیادوں پر اس قسم کے اقدامات کی منصوبہ بندی، مالی امداد اور حمایت کرنے والوں کے خلاف آپسی تعاون کا آغاز کریں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے شہر بہاولنگر میں یوم عاشور کے موقع پر نکالے جانے والے ماتمی جلوس میں دھماکے کے نتیجے میں 3 عزادار جاں بحق اور50 افراد زخمی ہوگئے۔

اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .