تاریخی مقامات کی بین الاقوامی کونسل کے ماہرین "کاروانسرائیوں کا کیس" کا جائزہ لینے پر ایران کا دورہ کریں گے

تہران، ارنا- ایران میں کاموں کی رجسٹریشن اور روحانی اور قدرتی ورثہ سائٹس کی بحالی کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ ایران کے کاروان سرای کا معاملہ، اگلے شمسی سال یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہا تاریخی عمارتوں کی بین الاقوامی کونسل کے ماہرین، اگست کے آخر تک اس معاملے میں موجود دستاویزات کا جائزہ لینے کیلئے ایران کا دورہ کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر برائے ثقافتی ورثے، دستکاری صنعت اور سیاحتی امور "علی اصغر مونسان" نے 27 اپریل 2021 کو ایرانی کے حقیقی و نیز ناقابل تسخیر ثقافتی ورثے جن کے کیسوں کو عالمی ثقافتی تنظیم یونیسکو میں رجسٹر کرنے کیلئے پیش کی گئی ہے، کی رونمائی کی۔

اس اجلاس میں نائب ایرانی وزیر ثقافت "محمد حسن طالبیان" نے کہا کہ اس سال، ملک کے 24 صوبوں میں مختلف تاریخی ادوار سے تعلق رکھنے والے 56 کاروانسرائیوں کی فائل کیساتھ ہی  "دیزمار" قدرتی ورثے کو "ہیراکانی" کے جنگلات کا الحاق مکمل ہوجائے گا اور عالمی رجسٹریشن کے عمل میں قرار دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبے خرسان رضوی، سمنان اور سمنان میں بالترتیب ملک کے سب سے زیادہ کاروانسرائے موجود ہیں۔

تاریخی مقامات کی بین الاقوامی کونسل کے ماہرین "کاروانسرائیوں کا کیس" کا جائزہ لینے پر ایران کا دورہ کریں گے

رپورٹ کے مطابق یونیسکو کی ثقافتی ورثے کی کمیٹی کے 44 ویں اجلاس میں ایرانی قومی ریلوے لائن و نیز علاقے ہوارامان کے ثقافتی منظر نامے کی رجسٹریشن سے یونیسکو کی ثقافتے ورثے کی فہرست میں ایران کے ٹھوس ثقافتی ورثے کی تعداد 26 کاموں تک پہنچ چکی ہے۔

اور اب ایرانی وزارت برائے ثقافتی ورثے، دستکاری مصنوعات اور سیاحتی صنعت نے یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کے اگلے اجلاس کیلئے ایران کے 27 ویں ٹھوس کام کے طور پر ایرانی کاروانسرائیوں کے معاملے کی عالمی سطح پر اندراج کیلئے حتمی اقدامات شروع کردیئے ہیں۔

لہذا  اس سلسلے میں تاریخی عمارتوں کی بین الاقوامی کونسل کے ماہرین اگست کے آخر تک اس معاملے میں موجود دستاویزات کا جائزہ لینے ایران کا دورہ کریں گے۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .