20 جولائی، 2021، 3:44 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84410612
T T
0 Persons
عراق میں دہشتگردی کی نقل وحرکت کے روکنے کیلیے باہمی تعاون پر تیار ہیں: ایرانی ترجمان

تہران، ارنا - ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بغداد کے قصبے 'صدر' میں حالیہ دہشت گردی کی کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے اس ملک میں دہشت گردی کی نقل و حرکت کے خلاف عراقی حکومت کے ساتھ باہمی تعاون کے لئے ایران کی تیاری پر زور دیا۔

یہ بات سعید خطیب زادہ نے آج بروز منگل کہی۔

 انہوں نے عراقی قصبے صدر میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم عراق کے ساتھ دہشگردی کی نقل و حرکت سے نمٹنے کیلیے باہمی تعاون پر تیار ہیں۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس وحشیانہ اقدام کو عراق میں دہشت گردی کے منحوس منظرناموں کا تسلسل قرار دیتے ہوئے جس نے عید الاضحی کے موقع پر عراق کے مظلوم عوام کو سوگوار بنایا۔

انہوں نے عراقی قوم اور حکومت سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اس المناک واقعے کے متاثرین کے لئے رحمت اور مغفرت اور زخمیوں کے لیے مکمل صحتیابی کی دعا کی۔

اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .