سینٹ پیٹرزبرگ کے دورے پر آئے ہوئے ایران اور روس کے مشترکہ اقتصادی اور تجارتی کمیشن کی قیادت کرنے والے وفد ایرانی وزیر توانائی "رضا اردکانیان" نے آج بروز بدھ کو "کونیوخوف" سے ملاقات اور گفتگو کی۔
اس موقع پر اردکانیان نے روسی فریق سے باہمی تعاون کے فروغ اور ایران میں اس کمپنی کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے پاور مشین کمپنی کیجانب سے ایرانی کمپنیوں سے تعاون کا خیر مقدم کرتے ہوئے روسی سرکاری قرضوں کے استعمال کو ایرانی فریق کے لئے سیریک تھرمل پاور پلانٹ کی تعمیر کے حوالے سے ایک اہم محرک قرار دیا اور روسی حکومت کے قرضوں کے علاوہ تجارتی قرضوں کا استعمال کرتے ہوئے پاور پلانٹس کے منصوبوں کی مالی اعانت کے روسی فریق کی تجویز کا خیر مقدم کیا۔
در این اثنا روسی پاور مشین کمپنی کے سی ای او نے کریڈٹ دستاویزات کے افتتاح اور صوبے بندرعباس کے علاقے سیریک میں میں 1400 میگاواٹ کے چار تھرمل بجلی گھروں کی تعمیر سے متعلق انتظامی و تکنیکی عمل کی تکمیل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی وزارت توانائی اور روسی کمپنی کے مشترکہ منصوبے سے ان منصوبوں کے نفاذ کی تقریب، قریب مستقبل میں منعقد ہوگی۔
انہوں نے منصوبے کے نظام الاوقات اور کام کے معیار کی تعمیل کرنے کے لئے کمپنی کی منصوبہ بندی اور ذمہ داریوں پر زور دیا۔
انہوں نے پاورمشین کمپنی کیجانب سے ایران کے دیگر پاور پلانٹس کے منصوبوں کی مالی اعانت اور عمل درآمد میں دلچسپی کا بھی اظہار کیا۔
واضح رہے کہ سیریک تھرمل پاور پلانٹ منصوبے کی تعمیر کیلئے مذاکرات کے عمل میں پانچ سال سے زیادہ کا عرصہ لگا اور ٹھیکیدار کی تبدیلی کے بعد اس کے عمل میں تیزی آئی اور اب یہ نفاذ ہونے کے قریب ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ