بیان میں یمنی خانہ جنگی، یمنی نہتے اور مظلوم عوام کے قتل، قابض اتحادیوں کی مالی اور سیاسی حمایت اور ان کیلئے اسلحے کی فراہمی، عوام کیخلاف غیر انسانی اور ظالمانہ پابندیوں کے نفاذ، یمن کو منتشر کرنے کے مذموم منصوبے میں حصہ لینے، یمنی بحران کے سیاسی حل کی راہ میں رکاوٹیں حائل کرنے اور یمن میں انسانی تباہی میں امریکی سفیر کے کردار کا ذکر کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ "انسانی حقوق کیخلاف ورزی اور علاقے میں امریکی مہم جوئی اور دہشتگردانہ اقدامات کی روک تھام" سے متعلق قانون کے مطابق یمن میں تعنیات امریکی سفیر پر پابندی عائد کی گئی ہے اور ان کے نام کو اسلامی جمہوریہ ایران کے بلک لسٹ میں داخل کیا گیا ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ