8 نومبر، 2020، 8:16 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84103391
T T
0 Persons
ایران، افغانستان کی عظیم حکومت اور قوم کیساتھ کھڑا ہے

تہران، ارنا- ایرانی سپریم لیڈر کے خصوصی معاون برائے بین الاقوامی امور نے اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ برائے افغانستان کے امور کیساتھ ایک ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک افغانستان کی عظیم حکومت اور قوم کیساتھ کھڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، "علی اکبر ولایتی" نے آج بروز اتوار کو ایران کے دورے پر آئی ہوئی "دبورا لاینز" کیساتھ ملاقات کی۔

اس موقع پر انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی، تہذیبی اور ثقافتی مشترکات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران افغان عظیم قوم اور حکومت کیساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی حمایتوں کو حاصل کرنے کیلئے اقوام متحدہ کیساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔

ولایتی نے اقوام متحدہ کیجانب سے افغانستان میں قیام امن اور استحکام کی کوششوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران بحثیت افغانستان کی پڑوسی کے، اس ملک میں قیام امن کی بدستور حمایت کرتے ہوئے افغانستان میں قیام سلامتی اور استحکام پر تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان عظیم قوم، قابل اور بہادر ہیں اور ان کے پاس اپنے ملک کے مستقبل کا تعین کرنے کیلئے ضروری معلومات بھی ہیں۔

ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، ملک میں قیام امن اور استحکام کے سلسلے میں افغان فریقوں کے درمیان مذاکرات کی بدستور حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے مسائل کی سب سے اہم وجہ بیرونی ممالک کی مداخلت ہے اور ہمیں امید ہے کہ اقوام متحدہ اور دیگر علاقائی ملکوں کے تعاون سے افغانستان میں قیام امن برقرار ہوجائے گا۔

ولایتی نے کہا کہ البتہ اس سلسلے میں سب سے اہم بات افغانستان کی سرزمین سے امریکی فوجیوں کا انخلا ہے۔

اس موقع پر لاینز نے بھی افغان فریقوں کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت اور اس راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو علاقے میں اہم پوزیشن حاصل ہے اور وہ بحثیث افغانستان کی پڑوسی کے افغان امن عمل میں موثر کردار ادا کر سکتا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .