"سید جلال میر ہاشمی" نے ملک میں پیٹروکیمیکل کمپلکس کی پیداواری صلاحیت میں اضافے پر تبصرہ کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کردیا کہ رواں سال کے دوران، پیٹرو کیمیکل صنعت میں مصنوعات کی پیداوار کا فروغ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پیٹروکیمیکل صنعت ترقی کی سب سے اہم ستون اور ملکی معیشت کے مختلف شعبوں کی محرک قوت ہے۔اور نیشنل پیٹرو کیمیکل کمپنی کا نقطہ نظر یہ ہے کہ پروڈکشن چین کو مکمل کیا جائے، مصنوعات میں تنوع پیدا کیا جائے، صنعتوں کی ضروری سامان کو مہیا کیا جائے اور اس معروف صنعت میں پروڈکٹ پورٹ فولیو کی قدر میں بھی اضافہ کیا جائے۔
میرہاشمی نے ملک میں صلاحیتوں اور بنیادی ڈھانچوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی پیداوار میں اضافے کی صلاحتیں موجود ہیں اور نئے منصوبوں کے نفاذ سے مصنوعات کی پیداوار کا فروغ ہوگا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ