ان خیالات کا اظہار "بیژن نامدار زنگنہ" نے ملک کے صوبوں مغربی آذربائیجان، مرکزی اور ہرمزگان میں محکمہ تیل کے قومی منصوبوں کے نفاذ کی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 2013ء میں ایرانی پیٹروکیمیل مصنوعات کی شرح 12 ارب ڈالر تھی جس میں اضافہ ہوکرحالیہ حکومت کے اختتام تک ان کی آمدنی کی شرح 25 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔
زنگنہ نے کہا کہ آئندہ 5 سالوں میں ملک میں پیٹرو کیمیل مصنوعات کی پیداوار کی شرح 37 ارب ڈالر تک بڑھ جائے گی جس پر ایرانی سپریم لیڈر نے بھی زور دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مغربی علاقے میں ایتھیلین لائن تیار کرنے کے منصوبے کو 2002ء میں منظور کیا گیا تھا، جو دراصل ایک ہزار 660 کلومیٹر ٹرانسمیشن لائن کیساتھ دنیا کی سب سے لمبی ایتھیلین ٹرانسمیشن لائن ہے اور ملک کے جنوبی علاقے سے صوبے تبریز تک پہنچ چکی ہے۔
زنگنہ نے کہا کہ اس پروجیکٹ میں ایتھیلین کی تیاری کا ہر ایک حصہ جس کو پانی کی ضرورت ہے کو سمندر کے کنارے کیا گیا ہے اور اس لائن کی مدد سے 25 لاکھ ٹن ایتھلین کو غیرآباد علاقوں میں منتقل کیا جائے گا۔
انہوں نے علاقے میاندوآب میں حالیہ منصوبے کے نفاذ کو مغربی علاقوں کی توسیع اور اسی علاقوں میں روزگار کی پیداواری کے فروغ کیلئے انتہائی اہم قرار دے دیا۔
ایرانی وزیر تیل نے کہا کہ ملک میں ایتھیلین کی پیداوار بڑھ رہی ہے اور اس سال ایتھیلین کی پیداوار 7 ملین ٹن تک پہنچ جائے گی جن میں سے 2 لاکھ ٹن اس لائن میں استعمال ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال کے دوران، ملک کے مختلف علاقوں میں پیٹروکیمیل کے شعبوں میں 17 منصوبوں کا نفاذ ہوگا۔
زنگنہ نے کہا کہ ملک میں پروپیلین کی کمی کی وجہ سے ہم نے ملک کے شمالی، جنوبی اور مغربی علاقوں میں دو 1.5 ملین پروڈکشن لائنیں ڈیزائن کیں جن کو ملک کے وسطی اور شمالی علاقوں تک پہنچایا جائے گا اور ان کی کی مدد سے ہم سیکڑوں فیکٹریوں کی توسیع دیں گے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ رواں سال کے آخر تک ملک میں پٹیروکیمیل کے شعبوں میں 17 منصوبوں کا نفاذ ہوگا جن سے جی ڈی پی میں 25 ملین ٹن کا اضافہ ہوگا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ