ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر "حسن روحانی" نے آج بروز پیر کو پیٹروکیمیکل اور اسٹیل شعبے میں سرگرم پرڈیوسروں کیساتھ ایک اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر انہوں نے ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ، روزگار کی پیداوار، برآمدات اور علاقائی اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں بہتر پوزیشن پانے پر زور دیا۔
صدر روحانی نے کہا کہ پیٹروکیمیکل اور اسٹیل صعنت کا شمار دنیا کے ترقی یاقتہ صنعتوں میں ہوتا ہے اور اس حوالے سے ایران میں تیارکردہ مصنوعات، کوالٹی کے لحاظ سے دنیا کی دیگر مصنوعات سے مسابقت کر سکتی ہیں۔
ایرانی صدر نے اسٹیل صنعت کی مصنوعات کی پیدوار کی دوگنی ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کنسنٹریٹ، چھرریاں، اسپنج آئرن اور اسٹیل شعبے میں گزشتہ سات سالوں میں ایران کی مصنوعات دوگنی ہوچکی ہیں جو ایک بہت بڑا کام ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سات سالوں کے دوران ایرانی پیٹروکیمیکل مصنوعات کی پیداوار بھی دوگنی ہوچکی ہے۔
صدرروحانی نے ملک میں دیگر مصنوعات کی پیداوار میں اضافے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 2013ء میں ایرانی پٹرول کی پیداوار 50 ملین لیٹر تھی لیکن اب اس میں اضافہ ہوکر 110 ملین لیٹر تک پہنچ گئی ہے اور رواں سال کے اختتام تک اس میں مزید اضافہ بھی ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے سات سالوں میں رزعی مصنوعات کی پیداوار 97 ملین ٹن تھی لیکن اب اس میں اضافہ ہوکر 130 ملین ٹن تک بڑھ گئی ہے؛ یعنی زرعی مصنوعات کی پیداوار میں 33 فیصد کا اضافہ ہوگیا ہے اور ہم اس حوالے سے خود کفیل ہوگئے ہیں۔
صدر روحانی نے گندم کی پیداوار کے حوالے سے خودکفیل ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہم اپنی بیشتر گندم بیرون ملک سے خریدتے تھے لیکن آج ہمیں ملکی ضروریات کی فراہمی کیلئے گندم درآمد کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور ہم خود کفیل ہوگئے ہیں۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ