نائب ايراني وزير پيٹروليم برائے پيٹرو كيميكل امور مرضيہ شہدائي نے كہا ہے كہ رواں ايراني سال كے اختتام تك پيٹرو كيميكل مصنوعات كي برآمدات 21 ملين ٹن تك پہنچ جائيں گي.
انہوں نے ايراني كي پيٹرو كيميكل مصنوعات كي پيداوار كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ 21 دسمبر 2016 سے 19 جنوري 2017 اسلامي جمہوريہ ايران ميں 48 ملين ٹن كي پيٹرو كيميكل مصنوعات كي پيداوار كي گئي اور اميد ہے كہ رواں ايراني سال كے اختتام تك يہ پيداواري صلاحيت 52 ملين ٹن تك پہنچ جائے گي.
انہوں نے كہا كہ گزشتہ سال كي نسبت نئے منصوبوں اور اقتصادي پيشرفت كي وجہ سے رواں سال پيٹرو كيميكل مصنوعات كي پيداوار ميں 20 فيصد كا اضافہ ديكھنے ميں آيا ہے.
اس موقع پر انہوں نے مزيد كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران 9 سالوں ميں 140 ملين في ٹن تك اس كي پيٹروكيميكل مصنوعات كي پيداواري صلاحيت كو بڑھانے كے لئے پرعزم ہے.
271**
ایران کی پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی برآمدات 17 ملین ٹن تک پہنچ گئیں
9 مارچ، 2017، 7:24 AM
News ID:
3426066
تہران - ارنا - ایران کی قومی پیٹرو کیمیکل کمپنی کی ایک سنئیر عہدیدار نے کہا ہے کہ رواں ایرانی سال کے آغاز سے اب تک پیٹروکیمیکل مصنوعات کی برآمدات 17 ملین ٹن تک پہنچ گئیں ہیں.