تفصیلات کے مطابق ایران اور خطے کے دوسرے ممالک میں زلزلوں کے زیادہ خطرہ اور زلزلے کے خطرے سے متعلق انتظامات کے مطالعے کرنے کیلئے 8 بین الاقوامی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف سیسمولوجی اور زلزلہ انجینئرنگ کی اہلیت کی وجہ سے 2015 میں مغربی اور وسطی ایشیاء کے لئے زلزلے کے رسک مینجمنٹ اور لچک کے علاقائی تربیت اور تحقیقی مرکز کے قیام کی درخواست پیرس میں قائم یونیسکو کے دفتر کو بھیجی گئی تھی۔
یونیسکو کے ماہرین کے ذریعے کئی سالوں کے دوران، متعدد جائزوں کے بعد اور تحقیقاتی انسٹی ٹیوٹ کے اس مرکز کے قیام کی اہلیت کی تصدیق کے بعد اس سنٹر کے قیام کو یونیسکو کی ایگزیکٹو کمیٹی نے منظوری دے دی۔
جس کے بعد پیرس میں منعقدہ یونیسکو کی 40 ویں جنرل اسمبلی میں ممبر ممالک کے اعلی عہدیداروں کی موجودگی میں میں ایران میں زلزلے سے نمٹنے کیلئے یونیسکو کے علاقائی مرکز کے قیام کی تجویز اور منظوری دی گئی۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ