16 اگست، 2020، 11:46 AM
Journalist ID: 2392
News ID: 83909224
T T
0 Persons
ناجائز صہیونی ریاست کیخلاف جنگ کو جاری رکھیں گے: ایرانی اسپیکر

تہران، ارنا – ایرانی مجلس (پارلیمنٹ) کے اسپیکر نے اس بات پر زور دیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور ناجائز صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کو معمول لانے کے باوجود صہیونیوں سے مقابلہ کرنا جاری رکھے گا۔

یہ بات "محمد باقر قالیباف" نے اتوار کے روز پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم ان لوگوں کو انتباہ دیتے ہیں جو اس مذموم انسداد انسانی منصوبے میں شامل ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں کہ جعلی صیہونی ریاست کے خلاف لڑائی کبھی روک نہیں جائے گی۔
قالیباف نے کہا کہ انسانیت کے دشمنوں اور اسلامی امت کے غداروں نے اپنے حقیقی چہروں کا مظاہرہ کیا، آج ، فلسطین کا دفاع اور صیہونی ریاست کا مقابلہ کرنا دنیا کے حق پرستوں اور انصاف پسندوں کو منافقوں اور مجرموں سے ممتاز کرنے کا واضح معیار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صیہونیوں سے دوستی کرنے والے اسلامی امت کی نظر میں ان کے ماضی ، حال اور مستقبل کے تمام مذموم کاروائیوں میں غدار ، مجرم اور ساتھی ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم موجودہ غداروں اور ان تمام لوگوں کو انتباہ دیتے ہیں جو اس مذموم غیر انسانی منصوبے میں شامل ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں کہ جعلی اور مجرم صہیونی ریاست کے خلاف جنگ روک نہیں جائے گا، امت مسلمہ اور فلسطین کے معزز عوام کی طاقت کے ساتھ دن بدن جاری رکھے گی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .