ان خیالات کا اظہار "محمود واعظی" نے منگل کے روز ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔
انہوں نے اس پیام میں ایرانی اسلحے کیخلاف پابندیوں میں توسیع سے متعلق خلیج فارس تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل کیجانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے نام میں ایک خط میں کیا۔
واعظی نے مزید کہا کہ خطی ممالک کی سلامتی اور مفادات کا تحفظ صرف علاقے کے اندر تعاون اور باہمی اعتماد کو فروغ دینے سے میسر ہوگا۔
ایرانی صدراتی چیف آف اسٹاف نے خلیج فارس علاقے میں امریکی موجودگی کو خطے کی بدامنی اور عدم استحکام کا باعث قرار دیتے ہوئے کہا کہ خلیج فارس تعاون کونسل کو امریکہ کی پیروی نہیں کرنی چاہیے۔
واعظی نے کہا کہ خلیج فارس تعاون کونسل کا حالیہ اقدام عدم اعتماد بڑھانے اور زیادہ سے زیادہ خود ان کو نقصان پہنچانے کا باعث ہوگا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے سربراہ "نایف فلاح مبارک الحجرف" نے ہفتے کے روز ایران مخالف امریکی پالیسی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے نام میں ایک خط میں قراداد 2231 کی تجدید اور ایرانی اسلحے کیخلاف پابندیوں میں توسیع کا مطالبہ کیا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ