قابل ذکر ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے ٹوئٹر میں اپنے ذاتی اکاونٹ پر لکھا کہ اقوام متحدہ گذشتہ 13 سالوں کے دوران ایران کو اسلحے بھیجنے پر پابندیوں کی حمایت کرتی ہے، امریکہ کی جانب سے سلامتی کونسل میں تقسیم کردہ قرارداد کا مسودہ ایران کے اسلحے پر پابندیوں کو غیرمعینہ مدت تک توسیع کرتی ہےاور جب تک کہ ایران اپنا طرز عمل تبدیل نہ کرے ان پابندیوں کو منسوخ نہیں کیا جانا چاہئے۔
"میخائل اولیانوف نے بھی حال ہی میں ایران کے اسلحہ پر پابندی میں توسیع کی مخالفت کے لیے اپنے ملک کے موقف پر زور دیا۔
روسی عہدیدار نے کہا کہ روس ایرانی اسلحے پر پابندی میں کسی بھی توسیع اور اختلافات کے حل کا میکنزم کے استعمال کا مخالف ہے۔روسی عہدیدار نے کہا کہ روس ایرانی اسلحے پر پابندی میں کسی بھی توسیع اور اختلافات کے حل کا میکنزم کے استعمال کا مخالف ہے۔
اکتوبر میں ایران کے اسلحے پر پابندی کے خاتمے کی تاریخ قریب آنے جو جوہری معاہدے کے ثمرات میں سے ایک ہے، کے ساتھ ہی امریکہ نے جوہری معاہدے سے دستبردار ہونے کے باوجود ایرانی اسلحے پر پابندی کی توسیع کے لیے ایک منصوبے پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ