تفصیلات کے مطابق آج بروز منگل کو ایرانی وزیر برائے شہری ترقی اور مواصلات "محمد اسلامی" اور پاکستان کے خصوصی معاون برائے سرمایہ کاری اور تجارتی امور "عبدالرزاق داوود" کے درمیان ویڈیو کا نفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر دونوں فریقین نے کوویڈ- 19 کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے دونوں ممالک کی کوششوں کو سراہتے ہوئے باہمی تجارتی تعلقات کی تقویت پر زور دیا۔
اس کے علاوہ انہوں نے مشترکہ تجارتی کمیٹی کے اجلاس کے نویں دور اور مشترکہ اقتصادی کمیشن کے 21 ویں اجلاس کو بالترتیب آگست اور ستمبر مہینے میں انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق پاک ایران مشترکہ تجارتی کمیشن کے بیسیویں اجلاس کا 2017 میں انعقاد کیا گیا تھا اور اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تجارتی کمیٹوں کے آٹھویں دور کا گزشتہ سال کے دوران اسلام آباد کی میزبانی میں انعقاد کیا گیا تھا۔
پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں فریقین نے آیندہ اجلاسوں کے دوران، ایران اور پاکستان کے مابین بینکنگ چینل کی سرگرمی، سرحدی علاقوں میں صنعتی شہروں کے قیام، ریلوے کے میدان میں مشترکہ تعاون اور مشترکہ سرحدوں پر ٹریفک کی سہولت جیسے معاملات پر تبادلہ خیال کرنے پر اتفاق کیا۔
اسلامی اور عبدالرزاق نے اس مشترکہ ویڈویو کانفرنس کے دوران باہمی تجارت کی توسیع کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے پر زور دیا گیا۔
انہوں نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے رونما ہونے والے مسائل کے حل کیلئے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ