17 اپریل، 2017، 12:16 PM
News ID: 3441507
T T
0 Persons
پاکستان، ایران تجارتی حجم کو پانچ ارب ڈالر تک پہنچا سکتے ہیں: ایرانی وزیر داخلہ

تہران - ارنا - ایرانی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان اقتصادی، تجارتی، سیاحتی اور توانائی شعبوں میں باہمی تجارتی حجم کو پانچ ڈالر تک پہنچا سکتے ہیں.

يہ بات 'عبدالرضا رحماني فضلي' نے پير كے روز تہران ميں منعقدہ پاك،ايران مشتركہ اقتصادي كميشن كے 20ويں اجلاس كے موقع پر خطاب كرتے ہوئے كہي.

اس موقع پر انہوں نے كہا كہ اقتصادي اور تجارتي شعبوں ميں باہمي تعلقات دونوں ممالك كے درميان سيكورٹي اور سرحدي تعلقات كو فروغ دينے كے لئے مثبت اثر مرتب كريں گے.

انہوں نے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران اور پاكستان كے درميان مشتركہ سرحدي، ثقافتي، مذہبي، تاريخي، اقتصادي اور تجارتي تعلقات كي وجہ سے دونوں ممالك ايك دوسرے كے لئے اچھے شراكت دار ثابت ہوسكتے ہيں.

ايراني وزير داخلہ نے كہا كہ مشرقي ايران كي پائيدار ترقي ايراني حكومت كي پہلي ترجيح ہے اور توانائي، ريلوے، نقل و حمل، اسٹيل اور پيٹروكيميكل كے حوالے سے اس خطے كو ترقي دے رہے ہيں.

انہوں نے مزيد بتايا كہ ايران اور پاكستان كے درميان پانچ علاقائي ماركيٹوں ميں مشتركہ سرحد موجود ہے اسي لئے اقتصادي تعلقات كو بڑھانا ضروري ہے.

انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ ہم پاكستان كے ساتھ كثير الجہتي تعلقات كو وسعت دينے كے لئے تيار ہيں اور ہميں اميد ہے كہ يہ اجلاس اس حوالے سے مثبت كردار ادا كرے گا.

اسلامي جمہوريہ ايران اور پاكستان كے درميان مشتركہ اقتصادي كميشن كا 20ويں اجلاس 17 سے 18 اپريل تك ايراني دارالحكومت تہران ميں جاري رہے گا.

اس اجلاس كا مقصد اسلامي جمہوريہ ايران اور پاكستان كے درميان بينكاري تعلقات اور ادائيگي كے طريقہ كار كي سہولتيں فراہم كرنے كے حوالے سے تبادلہ خيال كرنا ہے.

تہران ميں منعقدہ اس اجلاس كي صدارت ايراني وزير داخلہ 'عبدالرضا رحماني فضلي' اور پاكستاني وزير برائے سرحدي امور 'عبدالقادر بلوچ' كر رہے ہيں.

*9393*271**