اس بیان جو آج بروز بدھ(25 تیر 1399)کو شائع ہوا تھا، میں آیا ہے کہ ایران اس معاہدے کے تمام فریقین کے ذریعہ جوہری معاہدے کی تمام دفعات پر مکمل عمل درآمد اور اس معاہدے کے بچانے کی تیاری کے اعلان کے ساتھ ساتھ غیر ذمہ دارانہ سلوک کے خلاف فیصلہ کن اقدام اٹھانے گا۔
اس بیان میں تینوں یورپی ممالک سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ امریکی دباؤ کی پالیسی پر عمل کرنے کی بجائے اپنے وعدوں پر عمل کریں۔
اس بیان میں آیا ہے کہ ایران نے اب تک بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ تعمیری تعاون کیا ہے اور عالمی ایٹمی ادارے کی متعدد رپورٹیں ایران کی دیانتداری کی تصدیق کرتی ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران پر دباؤ ڈالنے کے لئے عالمی ایٹمی ادارے کے غلط استعمال کرنے کی کسی بھی کوشش جوہری معاہدے کی دفعات کے منافی ہے۔ اور یہ اقدام اس عالمی ادارے کی ساکھ کو داغدار کر سکتا ہے۔
اس بیان نے سلامتی کونسل، بورڈ آف گورنرز میں نیک نیتی کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران جمہوریہ چین اور روسی فیڈریشن کی حکومتوں کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ اس کوششوں کے تسلسل سے جوہری معاہدے کے مکمل نفاذ کے لیے مواقع فراہم کیا جائے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ