28 جون، 2020، 5:17 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 83837198
T T
0 Persons
عالمی رینکنگ میں ایرانی معذور تائیکوانڈو کھیلاڑی کی تیسری پوزیشن برقرار

رشت، ارنا- عالمی تائیکوانڈو فیڈریشن کی تازہ ترین رینکنگ میں ایرانی معذور کھیلاڑی "مہدی پورہنما" کی تیسری پوزیشن بدستور برقرار ہے۔

یہ بات ایرانی شمالی صوبے گیلان کی تائیکوانڈو تنظیم کے سربراہ "محسن سترگی" نے اتوار کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی تائیکوانڈو فیڈریشن نے دنیا کی سب سے بہترین معذورتائیکوانڈو کھیلاڑیوں کی فہرست کو شائع کیا جس میں صوبے گیلان سے تعلق رکھنے والے کھیلاڑی "مہدی پور رہنما" -75 کلوگرام کے زمرے میں تیسری پوزیشن پر کھڑے ہیں۔

سترگی نے مزید کہا کہ ایران کے دو دیگر تائیکوانڈو کھیلاڑیوں "محمود جعفرزادہ" اور "علیرضا بخت" نے بھی بالترتیب 14 ویں اور 47 ویں پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پور رہنما نے حالیہ مہینوں کے دوران -75 کلوگرام کی کیٹگیری میں پہلی پوزیشن کو حاصل کرلیا تھا اور انہوں نے 2020 پیرالمپک کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ مہدی پور رہنما نے اب تک مختلف بین الاقوامی اور ایشیایی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف رنگے برنگے تمغوں کو اپنے نام کرلیا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .