تفصیلات کے مطابق بری مسلح افواج کی عدالتی تنظیم نے کہا ہے کہ یوکرانئی طیارے کو مارگرانے واقعے کی تفصیلات کے اعلان کے بعد، جیسا کہ پہلے اعلان کیا گیا تھا، متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ 8 جون کو ایران کی جانب سے عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے ختم ہونے کے کچھ گھنٹے بعد یوکرین کا طیارہ ایران کے امام خمینی ائیرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار 167 مسافر اور 9 عملے جاں بحق ہوگئے تھے۔
ایرانی مسلح افواج اندرونی تحقیقات کے بعد اس نتیجے پر پہنچیں کہ میزائل انسانی غلطی کی وجہ سے فائر ہوا جس کے نتیجے میں یوکرائنی طیارہ تباہ ہوا، اور معصوم لوگ جاں بحق ہوگئے۔
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا حادثہ افسوس ناک ہے، متاثرہ خاندانوں سے معذرت چاہتے ہیں، طاقت کے گھمنڈ میں مبتلا مہم جو امریکہ پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ