12 مارچ، 2020، 10:07 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 83711972
T T
0 Persons
یوکرائنی طیارے کے بلیک باکس کا فرانس یا یوکرائن میں جائزہ لیا جائے گا

تہران، ارنا – ایرانی سیول ایوی ایشن ادارے CAO) ) کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں گر جانے والے یوکرائنی طیارے کے بلیک باکس کا یوکرائن یا فرانس کے لیبارٹری میں جائزہ لیا جائے گے۔

یہ بات "رضا جعفرزادہ" نے جمعرات کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ یوکرائن اور فرانس نے تجویز کیا کہ ایرانی ماہرین یوکرائنی طیارے کے بلیک باکس کے جائزے لینے کے لئے ان ممالک کے لیبارٹری سے استعمال کرسکتے ہیں۔
جعفرزادہ نے کہا کہ ایرانی فضائی حادثے کی تفتیشی ایجنسی کے ذریعہ یوکرائنی ایئر لائنز بلیک باکس کو دوبارہ لیبارٹریوں میں پڑھا جارہا ہے جو اچھی تکنیکی حالت میں ہیں اور تعاون کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ 8 جنوری کو ایران کی جانب سے عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے ختم ہونے کے کچھ گھنٹے بعد یوکرین کا طیارہ ایران کے امام خمینی ائیرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار 167 مسافر اور 9 عملے جاں بحق ہوگئے تھے۔
ایرانی مسلح افواج اندرونی تحقیقات کے بعد اس نتیجے پر پہنچیں کہ میزائل انسانی غلطی کی وجہ سے فائر ہوا جس کے نتیجے میں یوکرائنی طیارہ تباہ ہوا، اور معصوم لوگ جاں بحق ہوگئے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .