یہ بات 'خرم دستگیر خان' نے پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں ارنا نیوز ایجنسی کے نمائندے سے گفتگو کے دوران کہی.
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان مضبوط اور قریبی برادرانہ تعلقات موجود ہیں.
دریں اثنا، انہوں نے موجودہ پاکستانی حکومت کی کامیابیوں کے حوالے سے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت ملی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں روابط کو فروغ ملا ہے.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سابق پاکستانی وزیر اعظم محمد نواز شریف نے مئی 2014 میں ایران کا دورہ کیا تھا اور ایرانی صدر نے 2 مرتبہ پاکستان کے دورے کئے جس سے دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات ظاہر ہوتے ہیں.
پاکستانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاک،ایران تعلقات کو پہلے کی نسبت مزید وسعت ملی ہے اور امید ہے کہ مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا.
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ سال تجارتی اور اقتصادی روابط کو مزید بہتر کرنے کے لئے ایران کے ساتھ بینکنگ تعاون کو بڑھانے کے حوالے سے معاہدے پر بھی دستخط کئے ہیں.
271*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
![پاک،ایران تعلقات کا مستقبل روشن ہے: پاکستانی وزیر خارجہ پاک،ایران تعلقات کا مستقبل روشن ہے: پاکستانی وزیر خارجہ](https://img9.irna.ir/old/Image/1397/13970310/3632847/N3632847-6470697.jpg)
اسلام آباد، 31 مئی، ارنا - پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور اسلامی جمہوریہ ایران کے مابین دوطرفہ تعلقات کا مستقبل روشن ہے.