8 اکتوبر، 2016، 12:21 PM
News ID: 3331531
T T
0 Persons
ایران،ملائیشیا قریبی تعلقات اور تعاون بڑھانے کیلئے پُرعزم ہیں: صدر روحانی

کوالالمپور - ارنا - ایرانی صدر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور ملائیشیا کی حکومتیں دوطرفہ تعلقات اور کثیرالجہتی تعاون کو مزید بڑھانے کے لئے پُرعزم ہیں.

يہ بات صدر مملكت 'حسن روحاني' نے ہفتے كے روز ملائيشيا سے تھائي لينڈ روانگي سے پہلے كوالالمپور ميں ملائيشيائي پارليمنٹ كے اسپيكر 'تان سري امين موليا' كے ساتھ ايك ملاقات ميں كہي.



اس موقع پر انہوں نے كہا كہ انہوں نے مزيد كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران اور ملائيشيا مختلف شعبوں ميں دوطرفہ تعاون بڑھانے كي صلاحيت ركھتے ہيں اور آج دونوں ممالك كے حكام انھي مواقع سے فائدہ اٹھانے كے لئے پر عزم ہيں.



انہوں نے كہا كہ تہران اور كوالالمپور دوطرفہ تعلقات كو پابنديوں سے پہلے كي طرح عروج پر لے جانے كي خواہش مند ہيں اور اس مشتركہ مقصد كے حصول كے لئے تمام شعبوں بالخصوص پاليماني شعبے ميں دوطرفہ تعاون كو فروغ ديں گے.



روحاني نے اس بات پر زور ديا كہ دونوں ممالك كے پاس تعلقات بڑھانے كے لئے متعدد مواقع موجود ہيں اور باہمي تعاون بڑھانے سے ايران اور ملائيشيا كي ترقي اور خوشحالي بالخصوص پورے خطے كے لئے مفيد ثابت ہوگا.



انہوں نے مزيد كہا كہ ايران اور ملائيشيا عالم اسلام كے دو اہم ملك ہيں جو اسلام مخالف سازشوں اور دشمنوں كے عزائم كے خاتمے كے لئے مشتركہ تعاون پر اہم كردار ادا كرسكتے ہيں.



انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ اسلام محبت، بھائي چارے اور برابري كا دين ہے اور اس دايرے ميں ہرگز فرقہ وارانہ اختلافات، انتہا پسندي، تعصب اور تشدد كي گنجائش نہيں ہے.



اس موقع پر ملائيشيائي اسپيكر نے كہا كہ ملائيشيا كي پارليمنٹ اسلامي جمہوريہ ايران كے ساتھ باہمي تعلقات بڑھانے كي خيرمقدم كرتي ہے.



انہوں نے مزيد كہا كہ بينكنگ تعلقات كي بحالي سے دونوں ممالك كے تعاون كي راہ مزيد ہموار ہوگي.





274**