بیرجند شہر کے مرکزی حصے میں واقع گاؤں بھدان میں موم بتیاں اٹھا کر جلوس نکالنا ایک روایتی رسم ہے جو ایک نسل سے دوسری نسل تک منتقل ہوتی ہے۔ یہ رسم جو حضرت ابوالفضل عباس (ع) سے محبت اور عقیدت سے وابستہ ہے، تاسوعا کی شام کو منعقد کی جاتی ہے۔ لوگ سورج غروب ہونے سے پہلے موم بتیاں روشن کرنا شروع کر دیتے ہیں اور روشن موم بتیاں اٹھائے مختلف محلوں میں جلوس کی شکل میں نکلتے ہیں۔ یہ جلوس گاوں کے امام بارگاہ میں ماتم کے ساتھ اختتام پذیر ہوتا ہے۔
آپ کا تبصرہ