-
عالم اسلاماسرائیل کے حملوں کے نتیجے میں حالات قابو سے باہر ہو رہے ہیں، یونیفل کے ترجمان کا انتباہ
نیویارک/ ارنا- لبنان میں اقوام متحدہ کی امن افواج یونیفل کے ترجمان "آندرے آتیننتی" نے لبنان میں صیہونیوں کے تباہ کن اقدامات کی جانب سے خبردار کیا ہے۔
-
تصویرایران کے مریوان شہر میں بین الاقوامی تھیئیٹر میلہ
ایران کے مغربی خطے میں واقع مریوان شہر میں ایک بین الاقوامی اسٹریٹ تھیئیٹر میلے کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام میں مقامی "بوکے بارانے" نام کی گڑیوں کا کھیل بھی ہوا۔
-
دنیاناروے نے بھی جنگ کے قوانین کی خلاف ورزی پر صیہونی حکومت کی مذمت کردی
تہران/ ارنا- ناروے کے وزیر خارجہ نے ایک باضابطہ بیان کے تحت غزہ میں صیہونیوں کے حملوں کی مذمت کی ہے۔
-
سیاستفضائی راستے سے جنگ کے متاثرین اور زخمیوں کو مدد کرنے کے لیے تیار ہیں: لبنان کو اسپیکر قالیباف کی پیش کش
تہران/ ارنا- اسپیکر قالیباف نے اپنے دورہ بیروت کے موقع پر کہا کہ ایرانی عوام اور حکومت، لبنانی انتظامیہ کی نگرانی میں لبنان کے جنگ زدہ اور پناہ گزین شہریوں تک امداد پہنچانے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ امدادی سامان تیز رفتاری کے ساتھ ایک پرامن فضائی کوریڈور کے ذریعے اور وسیع پیمانے پر منتقل کیا جائے گا۔
-
سیاستایران کے نائب صدر شنگھائی تعاون تنظیم کے درپیش اجلاس میں شرکت کریں گے
اسلام آباد/ ارنا- پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا نے بتایا کہ ایران کے نائب صدر ڈاکٹر محمد رضا عارف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد جائیں گے۔
-
اسپورٹسایرانی خواتین کھلاڑیوں نے ایشین روئنگ چیمپئن شپ میں گولڈ اور سلور میڈل اپنے نام کر لیے
تہران (ارنا) زینب نوروزی نے ازبکستان میں منعقدہ ایشین روئنگ چیمپئن شپ میں خواتین کے لائٹ ویٹ سنگل روئنگ مقابلے میں ایران کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا جبکہ فاطمہ مجلل خواتین کے ہیوی ویٹ سنگل روئنگ مقابلے میں چین کے اولمپک نمائندے اور ازبکستان کی روسی روئنگ کھلاڑی کے ساتھ سلور میڈل جیتنے میں کامیاب رہیں۔
-
سیاستقالیباف نے بیروت کے نواح میں صیہونی بمباری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا
تہران (ارنا) ایران کی اسمبلی کے اسپیکر نے لبنان میں جنوبی بیروت کے مضافات میں بمباری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔
-
سیاستشام میں ایرانی ہلال احمر ہسپتال پر صیہونی حملہ جنگی جرم ہے، کاظم غریب آبادی
تہران (ارنا) ایران کی وزارت خارجہ کے قانونی اور بین الاقوامی امور کے ذمہ دار کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ شام میں ایرانی ہلال احمر کے فیلڈ اسپتال پر صیہونی حکومت کا حملہ جنگی جرم اور بین الاقوامی انسانی قوانین کے اصول و ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔
-
دنیانکاراگوا نے صیہونی حکومت سے سفارتی تعلقات منقطع کرلیے
تہران (ارنا) نکاراگوا نے صیہونی حکومت کو فاشسٹ اور نسل کشی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے اس حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
-
سیاستمیں لبنان کو ایرانی قوم اور حکومت کی حمایت کا پیغام پہنچاوں گا، قالیباف
تہران (ارنا) ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ میں لبنان کے عوام اور حکومت کے لیے، رہبر انقلاب اسلامی، ایرانی عوام اور حکومت کا پیغام لیکر لبنان آیا ہوں، میں بتانا چاہتا ہوں کہ ہم لبنانی قوم، حکومت اور مزاحمت کے ساتھ کھڑے ہیں۔
-
سیاستشام میں ہلال احمر کے گودام پر صیہونی دہشت گردانہ حملہ / ایران کا سلامتی کونسل کو مذمتی خط
نیویارک (ارنا) اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے شام میں ایران کے ہلال احمر کے گودام پر اسرائیل کے دہشت گردانہ حملے کی مذمت میں سلامتی کونسل کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی طرف سے انسانی اور طبی سہولیات کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا بین الاقوامی انسانی قوانین کی صریح خلاف ورزی اور ناقابل تردید جنگی جرم ہے۔
-
عالم اسلامحزب اللہ نے صیہونی فوج کے 4 ٹھکانوں کو تہس نہس کردیا
تہران (ارنا) حزب اللہ نے ہفتے کی صبح ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے صیہونی حکومت کے 4 فوجی اڈوں کو تباہ کر دیا ہے۔
-
سیاستعالمی برادری کو صیہونی حکومت کے شر کے خلاف کارروائی کے لیے اٹھ کھڑا ہونا چاہیے۔
تہران (IRNA) ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عالمی برادری سے غاصب صیہونی حکومت کے خلاف اجتماعی اقدامات کی اپیل کی ہے۔