فضائی راستے سے جنگ کے متاثرین اور زخمیوں کو مدد کرنے کے لیے تیار ہیں: لبنان کو اسپیکر قالیباف کی پیش کش

تہران/ ارنا- اسپیکر قالیباف نے اپنے دورہ بیروت کے موقع پر کہا کہ ایرانی عوام اور حکومت، لبنانی انتظامیہ کی نگرانی میں لبنان کے جنگ زدہ اور پناہ گزین شہریوں تک امداد پہنچانے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ امدادی سامان تیز رفتاری کے ساتھ ایک پرامن فضائی کوریڈور کے ذریعے اور وسیع پیمانے پر منتقل کیا جائے گا۔

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے ہفتے کی شام اپنے لبنانی ہم منصب نبیہ برّی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں انہوں نے لبنانی حکام اور عوام کو سید حسن نصراللہ اور لبنان کے عوام کی بڑی تعداد کی شہادت کی تعزیت پیش کی اور کہا کہ بیروت کے اس دورے کے موقع پر میں ایرانی عوام، حکومت، پارلیمنٹ بالخصوص رہبر انقلاب اسلامی کا خصوصی پیغام لبنانی عوام کی خدمت میں پیش کرنے کے لیے آیا ہوں۔

اسپیکر قالیباف نے زور دیکر کہا کہ اطمینان رکھئے! کہ اسلامی جمہوریہ ایران ان سخت حالات میں لبنان کے عوام، اس ملک کی حکومت اور استقامت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .