قالیباف نے بیروت کے نواح میں صیہونی بمباری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

تہران (ارنا) ایران کی اسمبلی کے اسپیکر نے لبنان میں جنوبی بیروت کے مضافات میں بمباری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

محمد باقر قالیباف، آج 12 اکتوبر 2024 بروز ہفتہ لبنان اور بیروت کا دورہ کر رہے ہیں، بیروت کے وزیراعظم نجیب میقاتی سے ملاقات کے بعد، جنوبی بیروت کے مضافات میں صیہونی بمباری سے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا۔

انہوں نے وہاں موجود صحافیوں سے کہا کہ اس صورتحال میں بلاشبہ ایران فلسطین اور لبنان کے عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔

قالیباف نے تاکید کی کہ ہم اس خطے کے مظلوم اور بے گھر لوگوں کا خیال رکھنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ تمام اسلامی ممالک کو صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کرنی چاہیے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .