اطالوی ہم منصب سے ٹیلیفونی گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ کا مطالبہ : یورپی یونین صیہونی حکومت کے جارحانہ حملے کی مذمت کرے

 تہران – ارنا – وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے اطالوی ہم منصب انتونیو تایانی  کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں ایران کی ایٹمی تنصیبات اور رہاشئی علاقوں پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کو  بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

 ارنا کے مطابق وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے اطالوی ہم منصب کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں  غاصب صیہونی حکومت کی تازہ جارحیت کو سبھی بین الاقوامی قوانین کی پامالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی حکومت اور عوام کا مطالبہ ہے کہ عالمی برادری بالخصوص یورپی یونین اس جارحیت کی مذمت کرے ۔

 یاد رہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے تازہ جارحیت میں ایران کی ایٹمی تنصیبات، اور رہائشی علاقوں پر حملے میں، متعداد اعلی فوجی کمانڈروں، سائنسدانوں، اور عام شہریوں کو شہید کردیا ہے۔

سید عباس عراقچی نے اس حوالے سے اپنے اطالوی ہم منصب کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں کہا کہ صیہونی حکومت کو اس کی جارحیت کا جواب یقینا دیا جائے گآ۔

اس ٹیلیفونی گفتگو میں اطالوی وزیر خارجہ نے کہا کہ انھوں نے اسرائیلی حکام سے سے رابطہ برقرار کرکے کہا ہے کہ  ان کا یہ حملہ ناقابل قبول ہے اور اس کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .