10 جون، 2025، 4:05 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85857829
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ میں مزید 54 فلسطینیوں کی شہادت،  شہدائے غزہ کی تعداد 54 ہزار 981 ہوگئی

 تہران – ارنا- غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 54 ہزار 981 ہوگئی

 ارنا کے مطابق فلسطین کے محمکہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں غزہ کے مختلف علاقوں میں 54 فلسطینی شہید اور 305 زخمی ہوگئے۔

 اس رپورٹ کے مطابق  18 مارچ 2025 سے   شروع ہونے والے والے غاصب صیہونی  فوجیوں کے وحشیانہ حملوں کے نئے سلسلے میں، 4 ہزار، 701 فلسطینی شہید اور 14 ہزار 879 زخمی ہوچکے ہیں۔

 غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ نئے اعداد و شمار کو ملاکر، 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 54 ہزار 981 اور زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ ، 26 ہزار 920 ہوچکی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .