صیہونی حکومت  کی اہم دستاویزات کی منتقلی کے آپریشن کے بارے میں ایران کی  انٹیلیجنس کی وزارت کا اعلامیہ

 تہران – ارنا-  ایران کے محمکہ انیٹیلیجنس نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی جو دستاویزات حاصل ہوئی ہیں، ان کا بڑا حصہ ملک کی مسلح  افواج کے لئے قابل استفادہ ہے اور کچھ حصے ایسے ہیں جو دوست ملکوں کے ساتھ شیئر کئے جاسکتے ہیں اور صیہونیت مخالف تنظیموں کو دیئے جاسکتے ہیں

ارنا کے مطابق ایران کے محکمہ انٹیلیجنس نے اپنے اعلامیہ میں بتایا ہے کہ یہ تاریخی آپریشن،  صیہونی حکومت کی حساس، اسٹریٹیجک اور ہائی کلاسیفائڈ دستاویزات حاصل کرنے کی غرض سے، غاصب صیہونی حکومت کے سخت ترین حفاظتی انتظامات کے باوجود کامیابی کے ساتھ انجام پایا۔

اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی یہ اہم اور حساس دستاویزات ایران کے اندر منتقل کی جاچکی ہیں، آپریشن کامیابی کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچا اوراس میں حصہ لینے والے سبھی افراد صحیح و سالم اپنے مراکز میں واپس پہنچ گئے ہیں۔

ایران کی انٹیلیجنس کی وزارت نے اپنے اعلامیہ میں بتایا ہے کہ آپریشن میں حاصل ہونے والی دستاویزآت، مختلف شعبوں سے تعلق رکھتی ہیں اور ان کی انٹیلیجنس، فوجی، علمی، تحقیقاتی اور اسٹریٹیجک اہمیت ہے۔

اعلامیہ میں بتایا گيا ہے کہ یہ دستاویزات، ایٹمی اسلحے کے خفیہ اور غیر قانونی پروگراموں سے ہے، اور ان میں ایٹمی تنصیبات، تحقیقات، اور ان کے امریکی اور یورپی اداروں سے رابطے، اور صیہونی حکومت کے موجودہ نیز مستقبل کے  ایٹمی پروگراموں سے متعلق وستاویزات شامل ہیں۔

 اعلامیہ ميں  بتایا گیا ہے کہ  بعض دستاویزات فوجی اور میزائل  پروگراموں، سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق تکنیکی  معاملات، ان  سے متعلق  لوگوں کی فہرست، ان کے کوائف، نیز مذکورہ پروجکٹوں پر کام کرنے والے سائنسدانوں اوراعلی افسران کی تصاویر نیز ایڈریس شامل ہيں۔  

 اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ اس آپریشن ميں ہاتھ لگنے والی دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ  مذکورہ پروجکٹوں میں  صیہونی شہریوں کے علاوہ ، دیگر ملکوں کے شہری  بھی کام کررہے ہیں۔  

 اعلامیہ ميں بتایا گیا ہے کہ ان میں سے بہت سی دستاویزات ملک کی طاقتور مسلح افواج کے لئے قابل استفادہ ہیں، بعض دستاویزات  ایسی ہیں کہ انہیں دوست ملکوں کے ساتھ شیئر کیا جاسکتا ہے اور صیہونیت مخالف  گروہوں کو دیا جاسکتا ہے۔

 محکمہ انٹیلیجنس نے بتایا ہے کہ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے خلاف  بعض بین الاقوامی اداروں میں پیش کی جانے والی غاصب صیہونی حکومت کی جھوٹی رپورٹوں  کے بارے میں بھی بعض دستاویزات ہاتھ لگی ہیں اور مزے کی بات یہ ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے اپنی  پر فریب جھوٹی رپورٹوں میں جو باتیں کہیں ہیں، بالکل وہی باتیں، اسی شکل میں، بین الاقوامی اداروں نے اپنی رپورٹوں میں دوہرائی ہیں۔

 اس اعلامیہ کے مطابق امام زمانہ عج اللہ تعالی فرجہ الشریف کے گمنم سپاہیوں نے ان دستاویزات تک دسترسی اور انہیں وہاں سے نکال لانے کے لئے ایسے طریقہ کار سے کام لیا کہ صیہونی حکومت کی تہہ در تہہ سیکورٹی لیئرکو مکمل طور پر ناکارہ بنادیا۔   

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .