جنرل حسین سلامی:ایران کے محکمہ انٹیلیجنس کے اسٹریٹیجک آپریشن نے موساد کا افسانوی بھرم خاک میں ملادیا

 تہران – ارنا- سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے محکمہ انٹیلیجنس کے صیہونیت مخالف آپریشن کو اس آیہ کریمہ کہ " فَاَتاھمُ اللہ مِن حَیثُ لَم یَحتَسِبوا" یعنی انھوں نے جہاں سے سوچا بھی نہیں تھا، اللہ نے وہیں سے ان پر وار لگایا ہے، کا مصداق اور صیہونی حکومت کے اندر، خفیہ تہوں کی گہرائیوں تک ایران کی انیٹیلیجنس کی دسترسی کا ثبوت قرار دیا

ارنا کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے ایک بیان جاری کرکے، غاصب صیہونی حکومت کے پیکر پر ایرانی انٹیلیجنس کے کاری وار کی مبارکباد پیش کی ہے۔

انھوں نے اپنے اس پیغام میں کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت  کی ایٹمی، فوجی، سیکورٹی، اور انفرا اسٹرکچرسے متعلق بے شمار دستاویزات تک ایرانی انٹیلیجنس کی دسترسی، طوفان الاقصی دو کی مصداق ہے جس نے غاصب صیہونی حکومت کے وہم وگمان پر مبنی اس دعوے پر خط بطلان کھینچ دیا کہ  خطے میں اسلامی جمہوریہ ایران کمزورہے۔   

جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ ایرانی انٹیلیجنس کے اس اسٹریٹیجک آپریشن نے موساد کا یہ بھرم خاک میں ملادیا کہ وہ دنیا کی پیچیدہ ترین سیکورٹی اور انٹیلیجنس ایجنسی ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ اس آپریشن میں جو اہم دستاویزات حاصل ہوئی ہیں، ان سے غاصب صیہونی حکومت کے حساس مراکز کو میزائلوں سے نشانہ بنانے میں، بہت مدد ملے گی اور یقینا  یہ غاصب صیہونی حکومت کے پیکرپر لگنے والا آخری وار نہیں ہے۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .