ارنا کے مطابق عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے نائب سربراہ جمیل مزہر نے جو ایک وفد لے کر تہران کے دورے پر آئے ہوئے ہیں، پیر کی شام وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کی۔
وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اس ملاقات میں غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں فلسطینی عوام کی پائیداری کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کی استقامت وپائیداری قابل تعریف ہے۔
انھوں نے فلسطین کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے اصولی موقف پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران سیاسی، سفارتی اور قانونی محاذوں نیزسبھی علاقائی اور بین الاقوامی محاذوں پر فلسطینی عوام، اور استقامتی فلسطینی تنظیموں کی ہمہ گیر حمایت جاری رکھے گا۔
عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے نائب سربراہ جمیل مزہر نے اس ملاقات میں، اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے، فلسطینی عوام اور استقامتی فلسطینی محاذ کی ہمہ گیر حمایت پر، رہبر انقلاب اسلامی، اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ جمیل مزہر عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے پولٹ بیورو کے اراکین کا ایک وفد لے کر تہران کے دورے پر آئے ہوئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ