ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان: مذاکرات کے اگلے راونڈ کے وقت اور جگہ کا تعین نہیں کیا گیا ہے

تہران (ارنا)ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مذاکرات کے اگلے راونڈ کے وقت اور جگہ کا تعین نہیں کیا گیا ہے

اسماعیل بقائی نے  ایران – امریکہ مذاکرات کے اگلے راونڈ کے وقت اور جگہ کے بارے میں شائع ہونے والی خبروں کو میڈیا کی قیاس آرائیاں قرار دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کے اگلے  راونڈ کی تاریخ کا ابھی تعین نہیں ہوا ہے۔

اس سلسلے میں عمان کی وزارت خارجہ سے منسوب ٹویٹ کے بارے میں، بقائی نے واضح کیا کہ زیر بحث ٹویٹ من گھڑت ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .