ارنا کے مطابق منگل کی رات علامہ طباطبائی ایوارڈ کی تقریب میں صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ملک کے 20 ممتاز سائنسدانوں کو ایران کے اس معتبر قومی ایوارڈ سے نوازا۔
اس رپورٹ کے مطابق علامہ طباطبائی ایوارڈ کی اس تقریب میں، صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے علاوہ، حکومت ایران کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی اور صدر مملکت کے معاون برائے سائنس وٹیکنالوجی اور نالج بیسڈ معیشت حسین افشین نیز دیگر اعلی رتبہ حکام اور ممتاز دانشوروں نے شرکت کی۔
قابل ذکر ہے کہ علامہ طباطبائی ایوارڈ، ایران کا اعلی ترین علمی ایوارڈ ہے جو ممتاز سائنسی، تحقیقاتی، تعلیمی اور فکری خدمات پر دیا جاتا ہے ۔
آپ کا تبصرہ