انہوں نے بتایا کہ "معاشرے میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی انجمن" نام کی ایک عالمی تنظیم ہے جس کے سالانہ اجلاس جاپان کے کیوٹو شہر میں منعقد ہوتے ہیں اور یہ اجلاس اس حد تک معیاری ہوتے ہیں کہ مختلف ممالک کے سربراہان، سائنسداں، یونینیں اور اہم نجی مراکز اس میں شرکت کے خواہاں رہتے ہیں۔
محمد رضا فلاحتی نے کہا کہ ISC کو عالم اسلام کی سطح پر بھی اسی نوعیت کا ایک اہم سائیٹیشن مرکز بنانے کی کوشش کی گئی ہے جس کے ذریعے اسلامی ممالک کے سائنسی معیار کو بڑھایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا تہران میں منعقد ہونے والے اسلامی ممالک کے وزرائے اعلی تعلیم کے اس دور کے اجلاس میں تعلیم، قحط، پانی کے صحیح استعمال، فضائی آلودگی کے مقابلے اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر زور دیا گیا ہے۔
ISC کے نائب سربراہ نے بتایا کہ ایران نے بھی رواں اجلاس کے دوران مشترکہ پلیٹ فارم، معلومات اور تجربات کی منتقلی، اور نوجوانوں کو مرکزی کردار دینے کے سلسلے میں اہم تجاویز پیش کی ہیں۔
انہوں نے زور دیکر کہا کہ نیٹ ورکنگ، مشترکہ ایپ، سسٹم، سافٹ ویئر حتی کہ وسائل بنانے میں اسلامی ممالک کا باہمی تعاون، ترقی یافتہ ممالک سے ہمارے فاصلے کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
آپ کا تبصرہ