ارنا کے مطابق وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے جو ہندوستان کے اعلی رتبہ حکام سے ملاقات اورگفتگو کے لئے ایک روزہ دورے پرنئی دہلی گئے تھے، پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ سینیٹر اسحاق ڈارکے ساتھ خاص طور پر جنوبی ایشیا کی موجودہ کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔
انھوں نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں ہندوستان کے حکام کے ساتھ اپنے مذاکرات کا ذکر کرتے ہوئے، حالات کو بدتر ہونے سے بچانے اور کشیدگی کم کرنے کے لئے ہندوستان اور پاکستان دونوں طرف سے کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
پاکستان کے وزیرخارجہ نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں علاقے کی موجودہ صورتحال اور اپنے ملک کے موقف کی وضاحت کی اور کہا کہ اسلام آباد کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتا۔
آپ کا تبصرہ